پریکٹس میچ میں کراچی انڈر19 بلیوزنے قومی ڈس ایبلڈکرکٹ ٹیم کو ہرا دیا

جمعرات 27 اگست 2015 13:27

پریکٹس میچ میں کراچی انڈر19 بلیوزنے قومی ڈس ایبلڈکرکٹ ٹیم کو ہرا دیا

لاہور / کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے 5ملکی ICRCانٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تربیتی کیمپ کے دوسرے روز کراچی انڈر 19بلیوز نے پریکٹس میچ میں قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کو باآسانی121 رنز سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اوپنر رابش احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں طرف دل کش اسٹروک کھیلے اور 50گیندوں میں 11بصورت چوکوں اور 6بلند و بالا چھکوں کی بدولت 104رنز اسکور کیئے ۔

کاشف اقبال نے 31اور حسن محسن نے ناقابل شکست 28رنز اسکور کیئے ۔ کراچی بلیوز انڈر 19نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنائے۔ قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کی جانب سے امیر احمد نے 2، ریحان غنی مرزا اور عبداللہ نے 1-1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

میچ سے قبل مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان نے قومی ڈس ایبلڈکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں پاکستان کے آفیشل کپ تقسیم کیئے۔

جوابی بیٹنگ میں قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کھوکر 93رنز اسکور کیئے۔ عبداللہ اعجاز کی جارحانہ42گیندوں پر نصف سینچری 50رنزناٹ آؤٹ 3چوکے اور 4چھکوں کی مدد سے بنائے۔ عزیز الدین کی عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 14رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عشرقریشی اور حسن محمود نے 2-2وکٹیں لی۔مہمان خصوصی ICCٹیسٹ امپائر ریاض الدین نے کراچی بلیوز انڈر 19کے رابش احمد میچ کے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

اس موقع پر سابق فاسٹ کلاس کرکٹر و کوچ اکبر عالم ، اعزازی سیکریٹری پاکستان ڈس ایبلڈکرکٹ ایسوسی ایشن امیرالدین انصاری ، جوائنٹ سیکریٹری و میڈیا مینجر محمد نظام ، کوچ کراچی انڈر 19بلیوز محمد مسور ، مینجر افتخار الزماں، کیمپ انچارج سعید علی ، اسسٹنٹ کوچ قوی ڈس ایبلڈ ٹیم محمد جاوید ، معاونین کوچ راشد محمود ، قمبر علی و دیگر بھی موجود تھے۔ مذکورہ میچ کو ICCٹیسٹ امپائر ریاض الدین اور جنید غفور نے سپروائز کیا ، ویڈیو انا لسٹ محمدشاکر خلجی جبکہ آفیشل اسکورر راشد اسلم تھے۔