ویلٹا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ آسٹریلیاکے کیلب ایون نے اپنے نام کر لیا

جمعرات 27 اگست 2015 13:41

ویلٹا سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ آسٹریلیاکے کیلب ایون نے اپنے نام ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) ٹور آف اسپین سائیکل ریس ویلٹا کے پانچویں مرحلے میں سائیکلسٹ کو ایک سو سڑسٹھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ رائیڈرز نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوب جان ماری۔

(جاری ہے)

آسٹریلیاکے کم عمر سائیکلسٹ کیلب ایون نے کئی تجربہ کار رائیڈرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فنش لائن عبور کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اور ستاون منٹ میں طے کیا۔ جرمنی کے جان گونگ نے دوسرے اور سلواکیا کے پیٹر ساگان تیسرے نمبر پر رہے۔ نیدرلینڈز کے ٹام دمولن کو ویلٹا ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔