تائیوان میں تصویری نمائش کے دوران نایاب پینٹنگ پھٹ گئی

جمعرات 27 اگست 2015 14:10

تائیوان میں تصویری نمائش کے دوران نایاب پینٹنگ پھٹ گئی

تائیوان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) تائیوان میں ایک تصویری نمائش کے دوران بارہ سالہ لڑکے نے تین سو پچاس سال پرانی بیس لاکھ ڈالر مالیت کی نایاب تصویر پھاڑ دی،تائیوان میں تصاویر کی نمائش دیکھنے، والدین کے ساتھ آنے والا بارہ سالہ بچہ لڑکھڑایا اور سہارے کے لئے نایاب تصویر پر ہاتھ رکھا، جس سے تین سو پچاس سال پرانی پینٹنگ پھٹ گئی،اتنی مہنگی تصویر پھٹنے کے باوجود گیلری کے مالک نے فراخدلی دکھائی اور ایک حادثہ قرار دیتے ہوئے بچے کو بے قصور قرار دیا،پھٹنے والی تصویر اطالوی مصور پاؤلو پورپورا کی تھی جو سولہویں صدی میں بنائی گئی تھی، گیلری نے تصویر کی انشورنس پہلے ہی کروا رکھی تھی۔