اسلام آباد : جو کچھ ہو رہا ہے سندھ میں ہو رہا ہے ۔ آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہو گی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 27 اگست 2015 14:17

اسلام آباد : جو کچھ ہو رہا ہے سندھ میں ہو رہا ہے ۔ آصف علی زرداری پر ہاتھ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ راجا پرویز اشرف پر بھی گری ٹریفکنگ کے کیسز بنائے جا رہے ہیں. نواز شریف کو سمجھنا چاہئیے کہ سیاسی جماعتیں ان کی دست بازو ہیں. انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلانیہ کہا کہ اگر آصف علی زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہو گی.

(جاری ہے)

انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے میں کرپشن ختم ہو چکی ہے کیونکہ جو کچھ ہو رہا ہے سندھ میں ہو رہا ہے ،سندھ میں یہ کیا ہو رہا ہے ہمیں بتایا جائے کوئی بیٹھ کر ہمیں سمجھائے. پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو کمزور نہں کرنا چاہتی، یہ پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہئیے. ڈاکٹر عاصم کو بھی بغیر تفتیش کے حراست میں لیا گیا ان سے مہذب معاشروں والا سلوک ہونا چاہئیے.

خورشید شاہ نے کہا کہ قاسم ضیا کو بھی کرپشن کے الزام میں ہتھکڑی لگانے والوں کو شرم آنی چاہئیے. انہوں نے اپیل کی کہ خدا کا واسطہ میری باتوں پر توجہ دی جائے ہم پہلے ہی انتشار کا شکار ہیں. تاہم اس جبر کا سامنا پارلیمنٹ میں رہتے ہوئے ہی کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ ”را“ سندھ میں داخل ہو چکی ہے.