فلم”جذبہ“ میں کام ہی ایشوریا کی وجہ سے کیا ہے‘ عرفان خان

جمعرات 27 اگست 2015 14:27

فلم”جذبہ“ میں کام ہی ایشوریا کی وجہ سے کیا ہے‘ عرفان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)ہالی اور بالی وڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے نام و مقام بنانے والے اداکار عرفان خان ایکشن تھرلر فلم’ ’جذبہ“ میں ایشوریا رائے کے ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ گذشتہ روز فلم کے ٹریلر کی رونمائی کی تقریب میں ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کو سائن کر نے کی اہم وجہ صرف ایشوریا رائے ہیں، جن کے باعث وہ اس فلم میں کام کر نے کے لیے رضا مند ہو ئے۔

(جاری ہے)

عرفان خان سے جب یہ پو چھا گیا کہ ایشوریا کی فلم میں موجودگی کے باعث انھیں کم اہمیت دی گئی ہوگی، تو عرفان کا کہنا تھا کہ انھیں اس کی کوئی پروا نہیں، کیو نکہ انھوں نے اس فلم میں کام ہی ایشوریا کی وجہ سے کیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی وڈ ہدایت کار سنجے گپتا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس ایکشن فلم جذبہ میں ایشوریا رائے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ عرفان خان کے علاوہ شبانہ اعظمی اور جیکی شروف بھی فلم میں اہم رول کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ایکشن سے بھر پور بالی وڈ کی یہ فلم ساؤتھ کوریا کی سال 2007میں ریلیز کی گئی فلم ’سیون ڈیز‘ کا ری میک ہے، جسے رواں سال 9اکتوبر کو عام نمائش کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔