ماہرہ خان کو اداکاری کی الف ب تک کا پتہ نہیں ‘ میرا

جمعرات 27 اگست 2015 14:27

ماہرہ خان کو اداکاری کی الف ب تک کا پتہ نہیں ‘ میرا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)لالی وڈ میں تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکار میرا ایک نئے تنازع کا حصہ اس وقت بن گئیں جب انہوں نے ماہرہ خان کو اداکارہ ماننے سے ہی انکار کردیا۔

(جاری ہے)

میرا کا ماہرہ خان کے بارے میں کہنا ہے کہ انہیں اداکاری کی الف ب تک نہیں آتی اور لوگ ان کی فلمیں اور کمرشلز دیکھ کر اپنا وقت ضائع نہ کریں۔میرا نے کچھ ہی دیر بعد اس ٹویٹ کو اپنے اکاوٴنٹ سے مٹا تو دیا مگر وہ ماہرہ کے مداحوں تنقید کی زد میں ضرور آگئیں۔یاد رہے کہ ماہرہ خان اس وقت بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم ’رئیس‘ میں کام کررہی ہیں۔شاہ رخ خان متعدد انٹرویوز میں ماہرہ خان اور ان کی اداکاری کی تعریف بھی کرچکے ہیں۔