اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم “دی فورس اویکنیس” کی پروموشن کا انوکھا انداز، فلمی کرداروں کی کھلونوں کی شکل میں نمائش

جمعرات 27 اگست 2015 14:27

اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم “دی فورس اویکنیس” کی پروموشن کا انوکھا ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) اسٹار وارز فلم سیریز کی نئی فلم “دی فورس اویکنیس” کی پروموشن انوکھے انداز میں کی جائے گی۔ اگلے ہفتے اس فلم کے کردار کھلونوں کی شکل میں نمائش کے لیے پیش کئے جائیں گے۔اسٹار وارز کے کردار کھلونوں کی شکل میں اٹھارہ گھنٹے تک آن لائن بھی دیکھے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

تین ستمبر کو ان کھلونوں کی نمائش آسٹریلیا سمیت بارہ ممالک میں کی جائے گی۔نمائش میں اسٹار وارز کے کرداروں کے کھلونے، کومک بکس اور ملبوسات رکھے جائیں گے جو دنیا بھر کے اسٹورز پر فروخت کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔ ڈزنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمائش میں رکھے جانے والے روبوٹس اور دیگر کھلونے بچوں کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔