ایشین باکسنگ : فیڈریشن کی نا اہلی کے باعث پاکستانی باکسرز نیپالی کوچ کی سرکردگی میں مقابلے کرینگے

جمعرات 27 اگست 2015 14:46

ایشین باکسنگ : فیڈریشن کی نا اہلی کے باعث پاکستانی باکسرز نیپالی کوچ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27اگست۔2015ء) باکسنگ فیڈریشن کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ایشین چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسرز ہیڈ کوچ کے بغیر نیپالی کوچ کی سرکردگی میں رنگ میں اتریں گے، ہیڈ کوچ علی بخش کا سمائو یوتھ گیمز کیلئے پاسپورٹ جمع ہونے کے باعث تھائی لینڈ نہیں جاسکے اور اب وہ آئندہ چند روز میں دیگر دو باکسروں کے ہمراہ سمائو روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ٹیم منیجر کی حیثیت سے بنکاک جانے والے فیڈریشن کے سیکریٹری اقبال حسین نے پہلے شامی کوچ اور پھر نیپالی کوچ کو ٹیم کی کوچنگ کیلئے راضی کیا ۔ پاکستان باکسنگ ٹیم کے10 ارکان اور اے پی سی کا ایک نمائندہ منگل کو تھائی لینڈ پہنچ گیا ۔ پاکستانی باکسر تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز آج سے کریں گے ۔ محب اللہ 49 کے جی میں شام کے المصری حسین سے مقابلہ کریں گے ۔ 5 پاکستانی باکسر نادر خان، قادر خان، گل زیب، تنویر اور ارشد وسیم پہلے مقابلے میں بائی حاصل کرکے اگلے رائونڈ میں کوالیفائی کرچکے ہیں ۔