Live Updates

عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی

جمعرات 27 اگست 2015 14:47

عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے دی،ممتاز بھٹو نے ساتھیوں سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رہنماء ڈاکٹرعارف علوی نے سابق وزری اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو سے ملاقات کی،جس کے دوران ممتاز بھٹو سے عمران خان نے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا اور ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔ عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی 3 وکٹیں گرا چکا ہوں، آپ کو پی ٹی آئی میں شامل کرکے فائنل میچ جیتنا چاہتا ہوں جس پر ممتاز بھٹو نے کہا کہ ساتھیوں سے مشورے کے بعد جواب دوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات