قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیزکے لئے 16 رکنی سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

جمعرات 27 اگست 2015 14:57

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیزکے لئے 16 رکنی سکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیزکے لئے16رکنی اسکواڈاورٹیم مینجمنٹ کااعلان کردیا،ثنامئیرکوقومی ویمنز ٹیم کاکپتان برقراررکھاگیاہے۔قومی ویمنزکرکٹ ٹیم14اکتوبرسے2نومبرتک ویسٹ انڈیزکی ویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف4ون ڈے انٹرنیشنل،اور3ٹی ٹونٹی میچزکھیلے گی۔ربڑمیں کھیلے جانیوالے چارمیں سے3ون ڈے میچزآئی سی سی ویمنزچیمپئنزشپ کاحصہ ہیں جو2017ء میں انگلینڈمیں ہونیوالے ویمنزورلڈکپ کی کوالیفیکشن کاحصہ ہے۔

ویسٹ انڈیزسے واپسی پرقومی ویمنزٹیم یوایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کی دعوت پرامریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لئے 2سے6نومبرتک فلوریڈامیں2ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ثنامیئر(کپتان)،بسمہ معروف(نائب کپتان)،سیدہ نین فاطمہ عابدی،نداراشد،رابعہ شاہ،اسماویہ اقبال کھوکھر،جویریہ ودود،ثانیہ اقبال،مرینہ اقبال،سمعیہ صدیقی،سدرہ امین،ارم جاوید،ڈیانابیگ،عالیہ ریاض،انعم امین اورعائشہ ظفرشامل ہیں جبکہ 4ریزروکھلاڑیوں میں سدرہ نواز،ناہیدہ بی بی،کائنات امتیازاورسعدیہ یوسف شامل ہیں۔

(جاری ہے)

5رکنی ٹیم آفیشلزمیں عائشہ عاشر(ٹیم مینجر)،مہتشم رشید(کوچ)،ابراراحمد(ٹرینر)رفعت اصغرگل (فیزیوتھراپسٹ)،اورعثمان ہاشمی اینالسٹ شامل ہیں۔پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے مابین پہلاون ڈے انٹرنیشنل16اکتوبرکو،دوسرا18اکتوبر،تیسرا21اکتوبراورچوتھا24اکتوبرکوکھیلاجائے گاجبکہ پہلاٹی ٹونٹی میچ29اکتوبرکو،دوسرا31اکتوبرکوارتیسراٹی ٹونٹی میچ یکم نومبرکوکھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :