گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 86 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی

جمعرات 27 اگست 2015 15:07

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران سونے کی ملکی درآمدات میں 86 فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات کا ملکی حجم 578 کلو گرام تک کم ہو گیا جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال 2013-14ء کے دوران 4 ہزار 265 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 23.327 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا تھا جبکہ اس سے پچھلے مالی سال کے دوران سونے کی درآمدات کا بل 177.131 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔