کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، آل بلوچستان ووشو چیمپئن شپ اختتام پذیر

جمعرات 27 اگست 2015 15:18

کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، آل بلوچستان ووشو چیمپئن شپ اختتام پذیر

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)کوئٹہ میں آل بلوچستان ووشو چیمپئن شپ کااختتام ہو گیا جس میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور دشمن کو زیر کرنے کے مختلف کرتب دکھاکر تقریب کو چار چاند لگادیے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل موسی کالج کوئٹہ میں تین روزہ آل بلوچستان ووشو چیمپئن شپ کا اختتام ہو گیا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے 3سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کی بھرپور کوششیں کی اور پھرتی اور مہارت سے دشمن کو زیر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔

کھلاڑیوں کو کہنا تھا کہ ووشو کے حوالے بلوچستان میں بہت سا ٹیلنٹ موجو د ہے لیکن ضرور ت ہے تو صرف حکومتی سرپرستی کی۔ تقریب کے اختتام پرٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔