پاکستانی ادارکار فواد خان بھارتی فلم “ کپور اینڈ سنز “ میں ہم جنس پرست کا کردار ادا کرینگے

جمعرات 27 اگست 2015 15:18

پاکستانی ادارکار فواد خان بھارتی فلم “ کپور اینڈ سنز “ میں ہم جنس پرست ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)پاکستانی اداکارفواد خان نئی فلم ’کپوراینڈسنز‘ میں ایک ایسا خلاف معمول کردار اداکررہے ہیں جس کی ان کے ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے کم ازکم پاکستان میں کسی کو ان سے توقع نہیں تھی۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق فواد خان ’کپور اینڈسنز‘ہم جنس پرست (Gay)کا کردار اداکریں گے اور یہ کردار آج سے پہلے کیے گئے فواد خان کے کرداروں سے بالکل ہی مختلف ہوگا۔

اْنہیں ڈرامہ سیریل ’ہمسفر اور زندگی گلزار ہے‘ جیسے ڈراموں سے شہرت ملی لیکن اب کی بات ان کا کردار بالکل ہی مختلف اور شائقین کیلئے نہایت دلچسپ ہوگا۔نئی فلم میں سدھارتھ مہلوترا اور فواد مرکزی کردار نبھائیں گے ، دونوں کے اچھے تعلقات ہیں اور شوٹنگ کے دوران بھی اکثر اوقات کھیلتے اور لطف اندوز ہوتے دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

سدھارتھ کاکہناتھاکہ فواد کیساتھ اچھے تعلقات ہیں ، چند دنوں میں ہی ایک دوسرے کیساتھ گھل مل گئے۔

فلموں میں کھانے کی پسند بھی ایک جیسی ہے ، ایک دوسرے کی ثقافت پر بھی تبادلہ خیال کیااورسیٹ پر جب کرکٹ کھیلے تو اسے پاک بھارت میچ قراردیا، یہ مزے کی چیز تھی۔کرن جوہر دھرما پروڈکشن کی طرف سے تیار ہونیوالی اس فلم میں رشی کپور اور عالیہ بھٹ کا کردار بھی اہم ہے اور فلم 18مارچ 2016کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔