نیوزی لینڈ کی گالفر نے تیسری بار کینیڈین اوپن ٹائٹل جیت لیا

جمعرات 27 اگست 2015 15:26

نیوزی لینڈ کی گالفر نے تیسری بار کینیڈین اوپن ٹائٹل جیت لیا

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ کی پروفیشنل گالفر لیڈیا کو نے گزشتہ چار برسوں کے دوران تیسری بار کینیڈین ویمنز اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

لیڈیا نے حریف امریکن گالفر لیوس کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فروری 2015 میں لیڈیا نے 17 برس کی عمر میں عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کی تھی اور وہ پروفیشنل گالف میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی دنیا کی کم عمر گالفر بن گئی تھیں۔