کنگنا رناوت نے فلم کا اپنا معاوضہ گیارہ کروڑ روپے کر دیا

جمعرات 27 اگست 2015 15:36

کنگنا رناوت نے فلم کا اپنا معاوضہ گیارہ کروڑ روپے کر دیا

ممبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک فلم کا اپنا معاوضہ گیارہ کروڑ روپے کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا پہلی بالی وڈ اداکارہ ہے جس کے معاوضے میں فلم کوئین کی کامیابی کے بعد یکدم اضافہ ہوا اور اس کو اپنا یہ منہ مانگا معاوضہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

کنگنا سے جب اس بارے سوال کیا گیا تو کنگنا نے کہاکہ میری فلم کوئین نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا اور اگر میں ایسی فلموں سے گیارہ کروڑ لوں تو یہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ ایک خاتون اداکارہ ہونے کے ناطے میری ایک عرصہ سے مرد اداکاروں کے مساوی معاوضہ لینے کی خواہش تھی جو پوری ہوئی۔ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ معاملہ مساوات کا ہے۔