فلم ”منجھی ۔ دی ماؤنٹین مین“ کی کامیابی میری محنت کا ثمر ہے، اداکار نواز الدین

جمعرات 27 اگست 2015 16:37

فلم ”منجھی ۔ دی ماؤنٹین مین“ کی کامیابی میری محنت کا ثمر ہے، اداکار ..

ممبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار نواز الدین نے کہا ہے کہ فلم ”منجھی ۔ دی ماؤنٹین مین“ کی کامیابی ان کی محنت کا ثمر ہے۔ بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ فلم ”منجھی ۔

(جاری ہے)

دی ماؤنٹین مین“ جس میں انہوں نے درشتی منجھی کا اہم کردار نبھایا ہے، میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد سراہا ہے۔ وہ مداحوں کی جانب سے اچھا ردعمل موصول ہونے پر بے حد خوش ہیں۔ فلم کی کامیابی ان کی محنت کا ثمر ہے۔ اس سے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ وہ آئندہ بھی محنت کرتے رہیں گے اور مداحوں کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کرتے رہیں گے۔