میرا نصب العین اپنے کام میں بہتری لاکر ترقی کرنا ہے ، اداکار سدھارتھ ملہوترا

جمعرات 27 اگست 2015 16:37

میرا نصب العین اپنے کام میں بہتری لاکر ترقی کرنا ہے ، اداکار سدھارتھ ..

ممبئی ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے کہا ہے کہ ان کا موٹو پرفیکٹ ہونا نہیں بلکہ ترقی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ فلم نگری میں ان کا موٹو پرفیکٹ ہونا نہیں ہے بلکہ ترقی کرنا ہے کیونکہ ایک اداکار تب ہی ترقی کرتا ہے جب اس کے کام میں بہتری آ رہی ہوتی ہے۔ وہ اپنی ہر فلم سے کچھ نہ کچھ نیا ضرور سیکھتے ہیں اور اپنے کام میں بہتری محسوس کرتے ہیں۔ ان کی نئی فلم ”کپور اینڈ سنز“ جس میں فواد خان ان کے ساتھی اداکار ہیں، فلم کی عکس بندی کا آغاز ہو چکا ہے۔