عوام کو بہتر آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اوالین ترجیحات میں شامل ہے ،مرتضی جاوید عباسی
جمعرات 27 اگست 2015 16:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قائمقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اوالین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیے گئے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایبٹ آباد اور حویلیاں کے معزز ین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔
قائمقام سپیکر نے کہا کہ معاشی تر قی کے لیے ذرائع آمدورفت کا بہتر ہوناکلیدی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ وفاقی حکو مت عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لیے شاہراروں کی تعمیر وترقی کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔(جاری ہے)
ہزارہ ڈویژن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہو ئے ا نہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ہزارہ ڈویژن کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور اربوں روپوں کی لاگت سے ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے ،خانپور سے ہری پور روڈ کی تعمیر اور موجودہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کا م ہو رہا ہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزارہ ڈویژن میں ترقی وخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گاقائمقام سپیکر نے معززین علاقہ کی نشان دہی پر چیر مین NHAکو حسن ابدال کے قریب ،ایبٹ آبادہائی وے پر قائم شاہیا پل کی اپ گر یڈیشن اور مرمت کے کام کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔وفد کے شرکاء نے ہزارہ ڈویژن کی تر قی خصوصا ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کے منصوبے کے لیے قائمقام سپیکر کی کاوشوں کو سراہا معزز ین نے وفاقی حکومت کی طرف سے حسن ابدال سے ایبٹ آباد تک ہائی وے پر تعمیر شدہ پلوں کی اپ گریڈیشن اور ہائی وے کی کشادگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن سے ہزارہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئی ہیں تا ہم انہوں نے قائمقام سپیکر کو آگاہ کیاکہ ہائی وے پر موجود شاہیا پل کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خطرہ ہے۔ وفدکے شرکاء نے موجودہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.