ایشین بیس بال چمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

کھلاڑیوں نے غیر ملکی کوچ ٹوما اروکا اور مقامی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی

جمعرات 27 اگست 2015 17:54

ایشین بیس بال چمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء)ایشین بیس بال چمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری۔ کھلاڑیوں نے غیر ملکی کوچ ٹوما اروکا اور مقامی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

کیمپ میں کھلاڑیوں نے جمعرات کو ایک سیشن کی بجائے دو سیشن میں ٹریننگ کی۔ قومی بیس بال ٹیم کے پلیئنگ کوچ مصدق حنیف نے بتایا کہ غیر ملکی کوچ ٹوما اروکا نے صرف ایک ہفتے کی کوچنگ میں قومی ٹیم کے دفاع کو مضبوط کردیا ہے۔ اس کا ہر روز ٹریننگ کا نیا شیڈول ہوتا ہے `