قومی ائیر لائن میں جعلی ڈگریوں پر 117افسران اور اہلکاروں کی بھر تیا ں

قومی خزانے کو 19کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف

جمعرات 27 اگست 2015 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قومی ائیر لائن میں جعلی ڈگریوں پر 117افسران اور اہلکاروں کی بھرتیوں سے قومی خزانے کو 19کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے آڈٹ حکام کی جانب سے بھرتی ہونے والے تمام افسران اور اہلکاروں کے اسناد کی چھان بین کرکے انہیں فارغ کرنے کی ہدایت کر دی ہے تاہم ادارے کی جانب سے تاحال اسناد کی ویریفیکیشن کی رپورٹ آڈٹ حکام کو فراہم نہ کی جاسکی آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف شعبوں میں 117افسران اور اہلکاروں کو بھرتی کیا جس کے بارے میں معلوم ہوا کہ ان میں اکثریت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ڈگریاں جعلی ہیں جس پر نومبر 2012میں پی آئی اے حکام کو اگاہ کر دیا گیا تھابعد ازاں جنوری 2015میں ادارے کی ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی نے بھی معاملے پر اعتراض کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ جعلی بھرتیوں سے ادارے کو مجموعی طور پر 19کروڑ 73لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے آڈٹ حکام نے انتظامیہ کو تمام ڈگریوں کی تصدیق کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے جعلی اسناد پر بھرتی ہونے والے تمام افسران کو اہلکاروں کو فارغ کرنے کی سفارش کر دی ہے تاہم ابھی انتظامیہ کی جانب سے آڈٹ حکام کو اس سلسلے میں کوئی جواب فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔

`

متعلقہ عنوان :