عوام کو بہتر آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، مرتضی جاوید عباسی
جمعرات 27 اگست 2015 18:30
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر آمدورفت کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے حالیہ بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد اور حویلیاں کے معززین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لئے ذرائع آمدورفت کا بہتر ہونا کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ وفاقی حکومت عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور ملک کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے شاہرات کی تعمیر و ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔(جاری ہے)
ہزارہ ڈویژن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہزارہ ڈویژن کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے، خانپور سے ہری پور روڈ کی تعمیر اور موجودہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزارہ ڈویژن میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ قائم مقام اسپیکر نے معززین علاقہ کی نشاندہی پر چیئرمین این ایچ اے کو حسن ابدال کے قریب ایبٹ آباد ہائی وے پر قائم شاہیا پل کی اپ گریڈیشن اور مرمت کے کام کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وفد کے شرکاء نے ہزارہ ڈویژن کی ترقی خصوصاً ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے کے منصوبے کے لئے قائم مقام اسپیکر کی کاوشوں کو سراہا۔ معززین نے وفاقی حکومت کی طرف سے حسن ابدال سے ایبٹ آباد تک ہائی وے پر تعمیر شدہ پلوں کی اپ گریڈیشن اور ہائی وے کی کشادگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہائی وے کی اپ گریڈیشن سے ہزارہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئی ہیں تاہم انہوں نے قائم مقام اسپیکر کو آگاہ کیا کہ ہائی وے پر موجود شاہیا پل کی حالت انتہائی مخدوش ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے جس میں انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خطرہ ہے۔ وفد کے شرکاء نے موجودہ وفاقی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.