گرفتاری کی تاریخ سے قبل خود عدالت میں پیش ہو جاؤں گا ٗ سید یوسف رضا گیلانی

جمعرات 27 اگست 2015 19:19

گرفتاری کی تاریخ سے قبل خود عدالت میں پیش ہو جاؤں گا ٗ سید یوسف رضا گیلانی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ گرفتاری کی تاریخ سے قبل خود عدالت میں پیش ہوجائیں گے ٗجو کچھ ہورہا ہے وفاقی حکومت کی اجازت سے ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ اپنی گرفتاری کیلئے کسی کو زحمت نہیں دیں گے اور وہ لوگوں کو تجسس میں نہیں رکھنا چاہتے، وہ پہلے بھی عدالتوں میں جاتے رہے ہیں اور اب بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ضمانت اور حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا، وارنٹ جاری ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ۔

متعلقہ عنوان :