کراچی سے "را" کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا : ایس ایس پی سی ٹی ڈی پولیس نوید خواجہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 19:20

کراچی سے "را" کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا : ایس ایس پی سی ٹی ڈی پولیس نوید خواجہ

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) ایس ایس پی سی ٹی ڈی پولیس نوید خواجہ نے بتایا ہے کہ کراچی سے "را" کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سی ٹی ڈی پولیس کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے "را" کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گرفتار ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں نے بھارت کے مختلف حصوں سے ٹریننگ لی۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں کو کروڑوں روپے ملا کرتے تھے۔ نوید خواجہ نے بتایا ہے کہ کراچی میں کچھ اکاوَنٹس ایسے ہیں جن میں "را" سے پیسہ آتا ہے۔ کئی بینک اکاوَنٹس سے دہشت گردوں کی مالی معاونت ہوتی ہے۔ دہشت گرد پاکستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے تھے۔ ایک ملزم نے وعدہ معاف گواہ بننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف ملک سے بغاوت کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :