سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا کاروباری مسابقت میں کمی اورکمپنیوں کے آپس میں گٹھ جوڑکے ذریعے من مانی قیمتیں وصول کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش
مسابقتی کمیشن کی موجودگی میں کارٹلائزیشن حیران کن ہے، عام آدمی کے حقوق کاتحفظ اس وقت ہوگاجب قوانین پرعمل بھی ہوگا‘سیمنٹ مینوفیکچرز پر6 ارب جرمانے کے مقدمے کافیصلہ 5سال میں نہ ہونے پر کمیٹی نے اٹارنی جنرل کوطلب کرلیا
جمعرات 27 اگست 2015 20:16
سلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاکستان میں کاروباری مسابقت میں کمی اورکمپنیوں کے آپسمیں گٹھ جوڑکے ذریعے من مانی قیمتیں وصول کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کوتشویناک قراردیاہے، مسابقتی کمیشن کی موجودگی میں کارٹلائزیشن حیران کن ہے، عام آدمی کے حقوق کاتحفظ اس وقت ہوگاپاکستان میں جب قوانین پرعمل بھی ہوگا، سیمنٹ مینوفیکچرز پر6 ارب کا جرمانے کے مقدمے کافیصلہ پانچ سال میں نہ ہونے پرقائمہ کمیٹی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کوآئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔
۔جمعرات کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیا، شماریات، اقتصادی امورونکاری کااجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدار ت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی مجموعی کارکردگی اور اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں و ناکامیوں کاجائزہ لیاگیااور دیگر اہم امور پر تفصیلی بحث کی گئی ۔(جاری ہے)
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا نے کہا کہ مختلف سیکٹرز میں بننے والے کارٹیلز کو توڑنے میں مسابقتی کمیشن کا کردار بنیادی نوعیت کاہے لیکن پاکستان میں مسابقتی کمیشن کی موجودگی میں کارٹیلز کا بننا باعث تشویش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہاں قانون سازی کے ساتھ ساتھ قوانین پر عمل درآمد کی اشد ضرورت ہے اور عام آدمی کا تحفظ تب ہی ممکن ہے جب قانون پرعملدرآمدہوگا۔ کمیٹی نے کہا کہمختلف شعبوں میں کمپنیوں کے آپسمیں گٹھ جوڑ کے ذریعے من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں جس سے صارفین کے حقوق متاثر ہورہے ہیں۔دوران اجلاس مسابقتی کمیشن کے حکام نے ارکان کمیٹی کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ سیمنٹ مینوفیکچرز پر6 ارب کا جرمانہ لگایا گیا تھا تاہم اس پر عدالت سے حکم امتناعی لے لیاگیا ۔چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 2008 سے یہ کیس چل رہا ہے اور فیصلہ نہ ہونا باعث حیرت ہے ۔سینیٹر محسن عزیز اور دیگر ارکان کمیٹی نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ طاقتور طبقے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔قائمہ کمیٹی نے اس سلسلے میں فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس میں اٹارنی جنرل کو طلب کیا جائے گا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ابھی تک فیصلہ کیوں نہیں ہو پایا ۔مسابقتی کمیشن کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ ریگولیٹرز کے ذمے بھی 5 ارب روپے واجب الاادا ہیں ۔خیبر پختونخواہ کے حکام کی ایف ای ڈی کے حوالے سے بریفنگ پر کمیٹی نے ہدایات دیں کہ اس مسئلے کو سی سی آئی میں لایا جائے اور وہاں پر اس کا مناسب حل نکالنے کیلئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا جائے ۔آج کے اجلاس میں وزارت خزانہ ، سی سی پی ، اے جی پی آر اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
’اسلام آباد کا کوئی پرسانِ حال نہیں‘ چیف جسٹس عامر فاروق کا اظہار برہمی
-
لاہور ہائیکورٹ نے جلسوں کی اجازت کیلئے تحریک انصاف کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
سرکاری ملازمین کے دفتری اوقات کار کا نیا شیڈول جاری
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
’سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، جگ ہنسائی سے بچا جائے‘
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.