پاکستان سپر لیگ سے کھلاڑیوں کو مالی فوائد ملنے کیساتھ اچھی کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے گی، یونس خان

جمعرات 27 اگست 2015 20:47

پاکستان سپر لیگ سے کھلاڑیوں کو مالی فوائد ملنے کیساتھ اچھی کرکٹ بھی ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ہونی چائیے، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ نجی تعلیمی ادارے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں سینئر اور جونئیرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایشز کے بعد پاک بھارت سیریز سب سے بڑی ہوتی۔

(جاری ہے)

سنئیر کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شائقین اپنی ٹیم سے اچھی امیدیں لگا لیں۔ سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ سے نا صرف کھلاڑیوں کو مالی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ اچھی کرکٹ بھی ملے گی۔ چار سو رنز کی اننگز کھیلنے کی پوری کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ لیڈر ایسا ہونا چاہئے جو فرنٹ پر آکر کھیلے۔ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے آنا چاہئے۔ تقریب میں محمد عرفان اور وہاب ریاض بھی موجود تھے۔