وورسیسٹرشائر نے سعید اجمل کی جگہ ویسٹ انڈین سپنر گبرائل سے معاہدہ کر لیا

جمعرات 27 اگست 2015 21:01

وورسیسٹرشائر نے سعید اجمل کی جگہ ویسٹ انڈین سپنر گبرائل سے معاہدہ کر ..

لندن ۔ 27 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) انگلش کاؤنٹی وورسیسٹرشائر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آخری دو میچز کیلئے ویسٹ انڈین سپنر شینن گبرائل سے معاہدہ کر لیا، گبرائل کو پاکستانی سپنر سعید اجمل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجمل نئے باؤلنگ ایکشن کے ساتھ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں متواتر ناکام دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے رواں سیزن میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سات میچز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گزشتہ برس انہوں نے 9 میچز میں 63 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ڈائریکٹر آف کرکٹ سٹیوروڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ اجمل کے خلا کو پر کرنے کیلئے ہمارے پاس گبرائل سے بہترین چوائس کوئی نہیں تھی اسلئے ہم نے ان کی خدمات حاصل کیں، امید ہے کہ وہ عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ گبرائل نے 14 ٹیسٹ میچز میں 32 وکٹیں لے رکھی ہیں۔