عریاں سیلفی بھجوانے کے مطالبے پر لڑکی کا منگیتر کو کرارا جواب

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 27 اگست 2015 22:45

عریاں سیلفی بھجوانے کے مطالبے پر لڑکی کا منگیتر کو کرارا جواب

مہاراشٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)آج کل لڑکی سے شادی طے ہونے کے بعد لڑکا اپنی منگیتر کو فیس بک پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتا ہے یا اُس سے فون پر بات کرنا شروع کر دیتا ہے یا ملنا جلنا شروع کردیتا ہے۔ مگر بھارت کے ایک لڑکے نے تو وہ کیا، جس کی کوئی توقع نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے علاقہ تھانے سے تعلق رکھنے والے جتندرا راماکرشنا کی بات اپنے علاقے کی ہی ایک لڑکی سے طے ہوگئی۔

(جاری ہے)

بات طے ہوتے ہی جتندرا نے اپنی منگیتر سے اس کی برہنہ سیلفی کا مطالبہ کر دیا۔ کوئی ایک دفعہ نہیں کئی بار یہ گھٹیا مطالبہ کر کے جتندرا نے دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو وہ منگنی توڑ دے گا۔ جتندرا نے اسی پر بس نہیں کی۔ اس سے اپنے سسرال سے جہیز میں 3 لاکھ روپے دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس نے کہا کہ اگر اسے 3 لاکھ روپے ادا نہ کیے گئے تو وہ یہ شادی نہیں کرے گا۔ ہونے والے سسر صاحب پہلے ہی لڑکے کی حرکتوں سے جلے بیٹھے تھے، انہوں نے فوراً پولیس اسٹیشن جا کر لڑکےکے خلاف جہیز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا کر اسے پکڑوا دیا۔