پاکستان میں خواتین پولیس مرد پولیس افسران سے آگے نکل رہی ہیں اور جرم کے خلاف مرد پولیس افسران کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں جو بہت ہی خوش آئند بات ہے ،پنجاب کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہ فوضیہ وقار کا تقریب سے خطاب
جمعرات 27 اگست 2015 22:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پنجاب کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کی سربراہ فوضیہ وقار نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین پولیس مرد پولیس افسران سے آگے نکل رہی ہیں اور جرم کے خلاف مرد پولیس افسران کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں ،جو بہت ہی خوش آئند بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو خواتین پولیس آف ساؤتھ ایشیا کے موضوع پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رہمنائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس تقریب کا انعقاد انڈویجوئل لینڈ پاکستان ایک تحقیق پر مبنی نجی ادارے نے کیا ۔ ویمن پولیس آف ساؤتھ ایشیا کی جو رپورٹ ہے وہ جنوبی ایشیا میں جو ممالک شامل ہیں پاکستان،بھارت ،بنگلہ دیش ان میں خواتین کی حیثیت جو ہے وہ ظاہر کرتی ہے ۔ پاکستان سے متعلق جو ریسرچ تھی وہ مرتب انڈویجوئل لینڈ پاکستان نے کی ۔(جاری ہے)
سابق آئی جی سندہ نیاز احمد صدیقی کا کہنا تھا جنسی طور پر ہراساں کرنے پر سخت سزائیں دینی چاہیے تاکہ خواتین کی حفاظت ہوسکے اور ان وہ مرد پولیس افسران کے ساتھ مل کر کام کر سکیں ۔
سی ایچ آر آئے کی ڈائریکٹر ماجا دارووالا کا کہنا تھا پولیس کے محکمے میں عہدوں پر خواتین کی نمائندگی کی ضرورت ہے ۔انڈویجوئل لینڈ پاکستا ن کی سربراہ گلمینا بلال احمد کا کہنا تھا لوگوں کو خواتین پولیس کی حوصلہ افضائی کرنے کی ضرورت ہے اور پنے رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ۔ ڈی آئی جی گلگلت بلتستان فاروق اعظم کا کہنا تھا ہمارے معاشرے میں خواتین کو اہمیت دینی چاہیے تاکہ وہ مردوں کے ساتھ مل کر معاشرے میں بہتری لائیں ۔ انڈویجوئل لینڈ پاکستان ایک تحقیق پر مبنی نجی ادارہ ہے جو 2011ء سے خواتین پولیس کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.