ایس ڈی او کھنہ ڈاک کی کاروائی، بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 27 اگست 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کاروائی بھر پور طریقے سے جاری ہے اور بجلی چوروں کی سر کوبی کیلئے آئیسکو کی مختلف سطح کی ٹیمیں آئیسکو کے دائرہ حدود میں واقع تمام علاقوں میں متحرک ہیں،اسی سلسلے میں ایس ڈی او (آئیسکو) کھنہ ڈاک سب ڈویژن کی ٹیم نے نیو شکریال اسلام آباد میں چھا پہ مار کر بجلی چوری کر نے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔

(جاری ہے)

بجلی چور آئیسکو کی مین تار سے ڈائریکٹ بجلی چوری کر رہا تھا۔ بجلی چور کے خلاف تھانہ کھنہ اسلام آباد میں مقد مہ درج کر دیاگیا ہے ۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوروں کا قلع قمع کر نے میں آئیسکو کا ساتھ دیں اور بجلی چوری کی اطلاع فوری طور پر ٹال فری نمبر: 0800-25250پر دیں۔

متعلقہ عنوان :