پاکستانی ڈرامہ پیارے افضل ہندوستان کے سینماوَں میں دکھایا جانے والا پہلا ڈرامہ سیریل

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 اگست 2015 23:07

پاکستانی ڈرامہ پیارے افضل ہندوستان کے سینماوَں میں دکھایا جانے والا ..
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) پیارے افضل ہندوستان کے سینماوَں میں دکھایا جانے والا پہلا پاکستانی ڈرامہ سیریل بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل پیارے افضل نے ہندوستان میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستانی چینل زندگی ٹی وی پر دکھایا جانے والا پاکستانی ڈرامہ سیریل ہندوستانی عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرگیا۔

ڈرامے کے مرکزی کردار نبھانے والے حمزہ علی عباسی نے بھی بھارتی عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا اور ٹوئٹر پر ڈرامے اور حمزہ علی عباسی کی بے پناہ تعریف کی گئی ہے۔ پیارے افضل کی اسی بے پناہ مقبولیت کے باعث پہلی مرتبہ ہندوستان کے مختلف سینماوَں میں ڈرامے کی آخری قسط دکھانے کا بندوبست کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :