مائنس (ن) لیگوں کے اتحاد کے لئے کوششیں جاری ہیں،آگے چل کر سربراہ کافیصلہ بھی ہو جائیگا‘ پرویز الٰہی
چیف الیکشن کمشنر تو بے اختیار تھے ،انتخابات میں دھاندلی کے اصل ذمہ داران صوبائی الیکشن کمشنرزہیں،مستعفی ہونا چاہیے
جمعرات 27 اگست 2015 23:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مائنس (ن) لیگوں کے اتحاد کے لئے کوششیں جاری ہیں، چیف الیکشن کمشنر تو بے اختیار تھے اور عام انتخابات میں دھاندلی کے اصل ذمہ داران صوبائی الیکشن کمشنرزہیں اور انہیں مستعفی ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز سینئر صحافی عدنان ملک سے انکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے او راب بھی ملک کے مفاد میں تمام لیگوں کو اکٹھا ہونا چاہیے ۔ اس کے لئے کاوشیں شروع ہو چکی ہیں اور مائنس (ن) مسلم لیگوں کا اتحاد ہوگا ۔ انہوں نے اتحادکے سربراہ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی بات چیت کا آغاز ہے اور آگے چل کر اس کا فیصلہ بھی کرلیا جائے گا ۔(جاری ہے)
لیگوں کے اتحاد کے لئے پیر پگاڑا،غوث علی شاہ، سردار ذوالفقارعلی خان کھوسہ اور پرویز مشرف سمیت دیگر سے ملاقاتیں ہوں گی ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے اس وقت جو ایشو اٹھایا ہے وہ ان کا ذاتی نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر تو بے اختیار تھے عام انتخابات میں اصل دھاندلی صوبائی الیکشن کمشنرز نے کی اورانہیں مستعفی ہوناچاہیے اور یہ ساری جماعتوں کا مطالبہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.