داعش کالعدم قرار ،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعرات 27 اگست 2015 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) پاکستان نے داعش کوکالعدم قراردیدیا،وزارت داخلہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا۔داعش اوراس کے مختلف ناموں سے بنائی گئی تنظیم پرپابندی ہوگی ،وزارت داخلہ کاکہناہے کہ داعش کوپاکستان میں کسی بھی نام سے کام نہیں کرنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق داعش پرپابندی انٹی ٹیریرازم ایکٹ کی سیکشن گیارہ کے تحت عائدکی گئی اوراس سلسلے میں تمام اداروں کوبھی آگاہ کردیاگیا۔داعش پرپابندی کی درخواست اقوام متحدہ کی طرف سے دی گئی تھی لیکن اس کے بارے میں انٹیلی جنس اداروں نے وزارت داخلہ کومختلف معلومات دی تھیں جن کی بنیادپرپابندی عائدکی گئی

متعلقہ عنوان :