جاپانی فنکار نے موتیوں کو انسانی کھوپڑیوں میں بدل دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 28 اگست 2015 00:15

جاپانی فنکار نے موتیوں کو انسانی کھوپڑیوں میں بدل دیا

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27اگست۔2015ء)شنجی ناکاباٹوکیو کا رہنے والا ہے ۔ وہ 1974 سے جیولری ڈیزائن کر رہا ہے۔ناکابا پہنے کے لیے ہر طرح کی جیولری ڈیزائن کر چکا ہے۔ناکابا ہمیشہ غیر روایتی میٹریل سے اپنی شاہکار جیولری بناتا ہے۔اب ناکابا نے موتیوں کو انسانی کھوپڑیوں کی شکل میں ڈھال کر زیورات کی شکل دی ہے۔

(جاری ہے)

ناکابا نے بتایا کہ وہ زیورات بناتے ہوئے قیمتی پتھروں کے علاوہ بھی بہت سی معمولی اور بے قدروقیمت چیزیں استعمال کر لیتا ہے۔

ناکابا نے بتایا کہ وہ ایلومینیم کے بنے مشروبات کے کین، پلاسٹک بوتل حتی کے کوڑے کرکٹ سے بھی زیورات بنا لیتا ہے۔ ناکابا کے مطابق کھوپڑی کی طرح کے زیورات سے وہ اس دنیا کی بے ثباتی ظاہر کرنا چاہتا ہے۔اس کے خیال میں دنیا کی زندگی اور اس میں موجود چیزوں کی کچھ حیثیت نہیں۔