دبئی مرینہ میں اچانک دیو ہیکل شارک مچھلی نمودار

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 اگست 2015 00:22

دبئی مرینہ میں اچانک دیو ہیکل شارک مچھلی نمودار
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 اگست 2015 ء) گزشتہ دنوں دبئی مرینہ میں اچانک دیو ہیکل شارک مچھلی نمودار ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دبئی میں سمندر پر آباد کیے گئے معروف مصنوعی جزیرے دبئی مرینہ کے پانی میں گزشتہ دنوں اچانک ایک دیوہیکل شارک نمودرا ہوگئی۔ شارک کے نمودار ہونے پر جزیرے پر موجود لوگوں نے اس کی تصاویر اتار کر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر شارک کی تصاویر نے ہر جانب دھوم مچا دی۔ یاد رہے کہ دبئی مرینہ کے قیام کے بعد سے یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شارک مچھلی جزیرے کے پانی پر نمودار ہوئی ہو۔ اس سے قبل 2006، 2011 اور 2013 میں شارک مچھلیاں دبئی مرینہ کے پانی میں نمودار ہوئی تھیں۔ تاہم اس مرتبہ نمودار ہونے والی شارک دبئی مرینہ کے پانی میں اب تک نمودار ہونے والی سب سے دیوہیکل شارک ہے۔