سب ختم، سیف علی خان کے لیے ایک انتہائی بُری خبر آگئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 11:17

سب ختم، سیف علی خان کے لیے ایک انتہائی بُری خبر آگئی۔

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء):بھارتی فلم سٹا ر سیف علی خان کی نئی فلم فینٹم کی نمائش پر پاکستان میں پابندی عائد ہوتے ہی سیف علی خان نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا۔ سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان پر ایمان نہیں ہے جس پر سیف علی خان کو پاکستانیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

سیف علی خان کو پاکستان کے معروف اداکار و فلمسٹار حمزہ علی عباسی نے بیان دینے پر خوب کھری کھری سنائیں جس کے بعد فلمسٹار شان نے بھی سیف علی خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ایک سابق ٹی وی میزبان فیصل قریشی نے نہ صرف سیف علی خان بلکہ پاکستان سے متعلق غلط نظریات رکھنے والے بھارتیوں کو بھی اپنی جاری کی گئی ایک ویڈیو میں خوب مزہ چکھایا۔

اس تمام صورتحال کے پیش نظر پاکستان سنسر بورڈ نے ایک انتہائی سنجیدہ فیصلہ کیا ، جس کے مطابق پاکستان میں سیف علی خان کی تمام فلموں کی پاکستان میں نمائش پر ہمیشہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نواب کی فلموں پر پابندی نواب سیف علی خان کے لیے بلا شبہ ایک دھچکے سے کم نہ ہو گی۔ تاہم پاکستان سنسر بورڈ کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر بیشتر افراد نے سراہا۔