شادیوں پر جہیز دینے کے خاتمے کیلئے وسیع مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے ‘شائستہ لودھی

جمعہ 28 اگست 2015 11:27

شادیوں پر جہیز دینے کے خاتمے کیلئے وسیع مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے ‘شائستہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے کہاہے کہ اگر صاحب ثروت لوگ اجتماعی طور پر غریبوں کی فلاح کے لئے اقدامات کرنے کی ٹھان لیں تو ملک سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،آ ج بھی غربت اور جہیز نہ ہونے کی وجہ سے لڑکیاں ماں باپ کے گھر میں ہی بوڑھی ہو جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ایسے بے شمارلوگ موجودہیں جنہیں خدا کی ذات نے بڑا نوازاہے مگربدقسمتی سے وہ اپنی ذات تک محدود رہتے ہیں۔

اگر وہ اپنے آس پاس موجود مستحق لوگوں کے بارے میں سوچیں تو اس ملک سے غربت کا یقینا خاتمہ کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے تو میں اپنی حیثیت کے مطابق غریب لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہوں اور جب تک میری زندگی باقی ہے میں اس پر کاربند رہوں گی۔شائستہ لودھی نے مزید کہا کہ شادیوں پر جہیز دینے کے خاتمے کیلئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔