اداکارہ ہما علی نے دو ماہ بعدشوبز سر گرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا

جمعہ 28 اگست 2015 11:27

اداکارہ ہما علی نے دو ماہ بعدشوبز سر گرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)اداکارہ ہما علی نے دو ماہ بعدشوبز سر گرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔ اداکارہ نے جمعرات کے روز تماثیل تھیٹر میں نئے پیش کئے جانیوالے اسٹیج ڈرامے کی سنسر ریہرسل میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ ہما علی نے اپنی والدہ کی وفات کے بعد شوبز سر گرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی تاہم دو ماہ کے وقفے کے بعد ان کی تماثیل تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامے ” کچ دے کھڈونڑیں“میں مرکزی کردار سے واپسی ہو رہی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عالیہ،گلناز،رائمہ خان،نواز انجم،عقیل حیدر،اکرم اداس سمیت دیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے ہدایتکار اظہر ملک ہیں۔