گلوکار ملکو ، رباب الماس ،آمنہ اور رباب حفیظ فیشن شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے

جمعہ 28 اگست 2015 11:27

گلوکار ملکو ، رباب الماس ،آمنہ اور رباب حفیظ فیشن شو میں اپنے فن کا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)گلوکار ملکو ، رباب الماس ،آمنہ اور رباب حفیظ لاہور میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں اپنی فن کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں فیشن شو کا انعقاد کیا جا ئے گا جس میں گلوکار ملکو ، رباب الماس ،آمنہ اور رباب حفیظ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس شو کے آرگنائزر بیوٹی کنسلٹنٹ ڈولی ہیں۔فیشن شو میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی نامور ماڈلز شریک ہوں گی ۔کمپیئرنگ کے فرائض اسلم سیماب اور ڈولی سر انجام دیں گے۔