میرا نے سینئر اداکارہ بندیا کو اپنی فلم ” آسکر “ میں کام کرنے کی پیشکش کر دی

جمعہ 28 اگست 2015 11:37

میرا نے سینئر اداکارہ بندیا کو اپنی فلم ” آسکر “ میں کام کرنے کی پیشکش ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اداکارہ میرا نے سینئر اداکارہ بندیا کو اپنی فلم ” آسکر “ میں کام کرنے کی پیشکش کر دی ۔ تفصیل کے مطابق اداکارہ میراجوان دنوں امریکہ میں قیام پذیر ہیں نے وہاں مستقل رہائش پذیر اداکارہ بندیا کو اپنی فلم ” آسکر“ میں کام کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سینئر اداکارہ ہیں اور مجھے اپنی فلم کیلئے آ پ جیسی منجھی ہوئی اداکارہ کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اداکارہ بندیا نے میرا سے فلم میں اپنے کردارکا جائزہ لینے کے لئے اسکرپٹ مانگتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کردار دیکھ کر ہی حتمی فیصلے سے آگاہ کروں گی۔ ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء “سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ بندیا نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ میرا نے مجھے اپنی فلم میں اہم کردار میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ فلم میں کام کرنے کا فیصلہ اسکرپٹ میں اپنے لئے منتخب کردار کو دیکھ کرکروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل وہ اپنے وزن کوکم کرنے کیلئے ایکسر سائز کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :