کترینہ کیف نے شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

جمعہ 28 اگست 2015 12:05

کترینہ کیف نے شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کیلئے انوکھی شرط رکھ دی-شادی کے حوالے سے ایک سوال کاانوکھا جواب دیکر کترینہ کیف نے سب کو خاموش کرا دیا- ان کاکہناتھاکہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی۔اپنی فلم”فینٹم“ کی تشہیر کے موقع پر سوالات کے جوابات میں کترینہ کیف کا کہناتھاکہ فی الحال ان کارنبیر کپور کیساتھ معاملات نمٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ، ہمیں اپنے افق کو وسعت دینی چاہیے اور دیکھناچاہیے کہ ہم چیز کو دیکھ رہے ہیں ، میراخیال ہے کہ اس موقع پر ہم دونوں کا یہی خیال ہے۔

دیرینہ دوست سے ہونیوالی شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ میرے خیال میں اس کا بہترین جواب ہے ، میں ایک مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد ہی شادی کروں گی ، حتیٰ کہ اگر میری کوئی فلم بھی یہ ایوارڈ جیت جاتی ہے تو تب بھی شادی کرلوں گی۔

(جاری ہے)

کترینہ کیف کاکہناتھاکہ انہیں لگتاہے کہ میڈیا نمائندوں پر بھی ایسے سوالات پوچھنے کیلئے دباوٴ ہے لیکن آپ کو نہیں پوچھنے چاہیں ، میں آپ کے پاس ایک اداکارہ کے طورپر موجود ہوں اور پیشہ وارانہ کام ہے۔اداکارہ کاکہناتھاکہ ہم اس دور میں ہیں جہاں ہم برابری کے ادائیگی کی بات کرتے ہیں ، میراخیال ہے کہ ہم صنفی مساوات لے آئیں ، ہم خاتون کا معاشرتی سٹیٹس دیکھتے ہوئے اس کا کام نظرانداز نہیں کرسکتے۔