Live Updates

کاظم ملک اور رانا زاہد کی مدت ملازمت نہ بڑھانے سے الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح ہوگئی‘ جب کاظم ملک نے تیس فیصلے (ن) لیگ کے حق میں دیئے اس وقت وہ الیکشن کمیشن کے لئے قابل قبول تھے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن کمیشن کی جانبداری کی مذمت

جمعہ 28 اگست 2015 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانبداری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاظم ملک اور رانا زاہد کی مدت ملازمت نہ بڑھانے سے الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح ہوگئی‘ جب کاظم ملک نے تیس فیصلے (ن) لیگ کے حق میں دیئے اس وقت وہ الیکشن کمیشن کے لئے قابل قبول تھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کاظم ملک اور رانا زاہد کے کنٹریکٹ نہ بڑھانے سے الیکشن کمیشن کی جانبداری واضح ہوگئی۔

ان کی مدت ملازمت میں اس لئے توسیع نہیں کی گئی کہ کاظم ملک اور رانا زاہد نے (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف فیصلے دیئے جب کاظم ملک نے تیس فیصلے (ن) لیگ کے حق میں دیئے تھے اس وقت وہ الیکشن کمیشن کے لئے قابل قبول تھے۔ الیکشن کمیشن کی جانبداری کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برہمداغ بگٹی کی مذاکرات کی پیشکش فیڈریشن کے لئے اچھی خبر ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات