Live Updates

براہمداغ بگٹی کی مذاکرات کے حوالے سے پیش کش خوش آئندہے ،عمران خان

جمعہ 28 اگست 2015 12:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کا مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کرنا فیڈریشن کے لئے اچھی خبرہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچ رہنماء براہمداد بگٹی کی مذاکرات کی پیش کش خوش آئند ہے۔ انکا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی کامذاکرات کے لئے آنا فیڈریشن کے لئے اچھی خبرہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے طاقت کے بجائے مذاکرات راستہ اختیارکرناچاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات