لوک ورثہ میں وحید مراد کی کلاسیکل فلم ”ارمان“ پیش کی جائے گی

جمعہ 28 اگست 2015 12:35

لوک ورثہ میں وحید مراد کی کلاسیکل فلم ”ارمان“ پیش کی جائے گی

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرٹیج لوک ورثہ میں وحید مراد کی کلاسیکل فلم ”ارمان“آج پیش کی جائے گی۔ منڈاوا فلم کلب کے زیراہتمام یہ فلم کل ہفتہ کو پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وحید مراد کی بہترین فلموں میں سے ایک فلم ارمان ہے جس کے مصنف وحید مراد اور ڈائریکٹر پرویز ملک ہیں۔ ارمان نے اپنے دور میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے اور کئی ایوارڈ جیتے۔ واضح رہے کہ لوک ورثہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہاں پاکستان کی بہترین فلمیں پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں عوام بے حد دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔