اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ کیمرہ مین سے ٹکرا کر قلابازی کھا گئے

جمعہ 28 اگست 2015 12:37

اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ کیمرہ مین سے ٹکرا کر قلابازی کھا گئے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست۔2015ء) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کوئی ایتھلیٹ نیچا نہ دکھا سکا تاہم اولمپک چیمپئن کی ایک چینی کیمرہ مین نے قلابازی لگا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا 200 میٹر ٹائٹل جیتنے کے بعد یوسین بولٹ شائقین سے داد وصول کر رہے تھے کہ اس دوران ایک چینی کیمرہ مین دنیا کے تیز ترین انسان سے ٹکرا گیا یوسین بولٹ قلابازی کھا کر گر گئے تاہم وہ چوٹ سے محفوظ رہے ۔ یوسین بولٹ ریلے ریس میں ہفتے کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ جمیکن ایتھلیٹ نے 100 اور 200 میٹر ایونٹس میں روایتی حریف امریکا کے جسٹن گیٹلن کو شکست سے دوچار کیا ۔

اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ کیمرہ مین سے ٹکرا کر قلابازی کھا گئے