بولنگ ایکشن میں تبدیلی سعید اجمل کو راس نہ آ سکی، ناقص کار کردگی پر ووسٹر شائر سے باہر
جمعہ 28 اگست 2015 12:44
ووسٹر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)بولنگ ایکشن میں تبدیلی سعید اجمل کو راس نہ آ سکی،نئے انداز سے پرانی کارکردگی سامنے نہ آنے پر ووسٹر شائر کا صبر جواب دے گیا،تنزلی سے بچنے کیلئے آخری 2 کاوٴنٹی چیمپئن شپ میچز میں پاکستانی آف اسپنرکی جگہ ویسٹ انڈین پیسر شینن گبرئیل سے معاہدہ کرلیا، سعید نے7 چار روزہ میچز میں48.50 کی بھاری اوسط سے صرف 16 وکٹیں لی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق مشکوک ایکشن کو درست کرنے سے سعید اجمل کی بولنگ کا جادو کہیں کھو گیا، ان کی خواہش تھی کہ انگلش کاوٴنٹی سیزن کھیل کر ردھم میں آئیں مگر ایسا نہ ہو سکا، انھوں نے گذشتہ سیزن کے 9 میچز میں63 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر اپنی ٹیم کو ڈویڑن ون میں ترقی دلائی تھی، مگر اس سال ان کے بے اثر ثابت ہونے سے ووسٹرشائر کو تنزلی کا خطرہ لاحق ہو گیا، سعید نے اب تک چیمپئن شپ کے 7 میچز میں48.50 کی بھاری اوسط سے صرف 16 وکٹیں ہی لی ہیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
-
شعیب اختر نے اپنی مالی کامیابی کا راز بتا دیا
-
محمد عامر نے پاکستان کرکٹ میں واپسی میں سہولت کاری کا کریڈٹ شاہین آفریدی کو دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.