ارجنٹائن سٹار فٹ بالرلائنل میسی نے دوسری بار یورپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا

جمعہ 28 اگست 2015 12:45

ارجنٹائن سٹار فٹ بالرلائنل میسی نے دوسری بار یورپ کے بہترین کھلاڑی ..

مونٹی کارلو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لائنل میسی یورپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق میسی کا مقابلہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، یوراگوئے کے لوئس سواریز سے تھا۔ ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لائنل میسی نے یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔وہ یہ اعزاز دو بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مناکو کے دارالحکومت مونٹی کارلو میں براہ راست ووٹنگ ہوئی جس میں یورپ بھر کے صحافیوں نے حصہ لیا۔ میسی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے یورپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔وہ اس اعزاز کو دو بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس سے پہلے دو ہزار گیارہ میں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔میسی کو یہ اعزاز اپنے کلب بارسلونا کو یورپین چیمپئنز لیگ، سپینش لیگ اور سپینش کپ کے ٹائٹل جتوانے پر دیا گیا۔