لاہور : نیب پنجاب کی کارروائی، پولیس انسپکٹر احمد علی گورائیہ کو گرفتار کر لیا۔

پنجاب میں بھی کرپٹ لوگوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ڈی جی نیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 13:48

لاہور : نیب پنجاب کی کارروائی، پولیس انسپکٹر احمد علی گورائیہ کو گرفتار ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : نیب پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر احمد علی گورائیہ کو گرفتار کر لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق پولیس انسپکٹر پر کرپشن اور کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے رکھنے کا الزام ہے جس کے تحت احمد علی گورائیہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈی جی نیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی کرپٹ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے، نیب نے کارروائیاں کرتے ہوئے 25 ارب روپے وصول کر لیے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ فراڈ اور بد عنوانی کررنے والے افراد کے خلاف کارروائی ہو گی، تاہم یہ تاثر غلط ہے کہ نیب کسی ایک جماعت کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بد عنوانی اور کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :