سیب کا استعمال دل کی بیماریوں ،گھبراہٹ، خفقان اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے انتہائی مفید ہے‘ حکماء
جمعہ 28 اگست 2015 14:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)سیب کا استعمال دل کی بیماریوں ،گھبراہٹ، خفقان اور ہائی بلڈ پریشر کیلئے انتہائی مفید ہے،سیب میں فاسفورس کی مقدار سب سے زیادہ ہے اور یہ مقوی دماغ بلکہ دماغ کا کام کرنیوالوں کیلئے نعمت خُداوندی بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین غذائیت پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری، حکیم ثناء اللہ حلاج، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم سید عارف رحیم ، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم محمد اکرم مغل، حکیم ساجد قادری اور حکیم محمد افضل میو حکیم انقلاب طبی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام سیب کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ خشک سرد تاثیر کا حامل سیب ہر دلعزیز اورلذیز پھل ہے۔ اسکی خوبیوں کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ چند سا ل قبل امریکہ میں ماہرین غذائیت کے اجلاس میں متفقہ طور پر سیب کو تمام پھلوں کا سردار قرار دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
سیب کو چھلکا اُتار کر کھاناایک فاش غلطی ہے۔ تازہ ترین تحقیقات اس بات کو پایہ ثبوت تک پہنچا دیا ہے کہ اس پھل کے چھلکے کی موٹائی میں وٹامنز کی بڑی مقدار چھپی ہوئی ہے جو کہ چھلکا اُتارنے سے عموماََ ضائع ہو جاتی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے تاکہ آپ اسکے اکسیری فوائد سے پور ی طرح مستفید ہو سکیں۔
سیب دل کو تقویت بخشتا ہے۔ یہ اصول ماضی سے مسلم چلا آ رہا ہے۔ اس لئے گھبراہٹ، خفقان، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں میں اسکا استعمال سود مند ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.