سرحدی کشیدگی کے باعث پاک بھارت سیریز ملتوی ہونی چاہیے، شعیب اختر
جمعہ 28 اگست 2015 14:36
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست۔2015ء) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاک ، بھارت سرحدی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک میں کرکٹ سیریز ملتوی کرنیکی تجویز پیش کردی ۔ دبئی میں سپرائٹ کرکٹ سٹارز ٹورنامنٹ کی پرموشن کیلئے موجود شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے موجودہ حالات سیریز کو ملتوی کرنے کیلئے کافی ہیں ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے سرحدوں پر صورتحال بہت کشیدہ ہے اور اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہیں ہونی چاہیے ۔
40 سالہ فاسٹ باولر کے مطابق حالات میں بہتری آنے اور سرحدی کشیدگی کم ہونے سے کرکٹ تعلقات میں بہتری آسکتی ہے ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹیمیں دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار کی جاتی ہیں اس لیے اگر کرکٹ میں دلچسپی برقرار رکھنی ہے تو یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلے بغیر نہیں رہ سکتیں ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ پاکستانی اور ہندوستانی بورڈ کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت کر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت پی سی بی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب سے دسمبر میں دوطرفہ سیریز کھیلنے کی درخواست کی تھی ۔
مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 2023ء تک 6 مکمل کرکٹ سیریز کھیلی جانی ہیں جن میں سے 4 کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے ۔ اسی پروگرام کے تحت ہندوستان کو پاکستان سے 2 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے جس کی میزبانی ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کرتا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن پہنچ گئے
-
نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
-
سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، یونس خان کا بابر اعظم، رضوان کو مڈل اوورز میں تیز کھیلنے کا مشورہ
-
سپین کے رافیل ندال کا اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں داخل
-
پاک، بھارت تعلقات میں بہتری کا واحد ذریعہ کھیل ہیں : شاہد آفریدی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.