قومی ٹیم ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعہ 28 اگست 2015 14:39

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) قومی ٹیم ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی جو 16 ستمبر سے تائیوان میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان سمیت چین، انڈونیشیاء، کوریا، تائیوان اور جاپان شامل ہے۔ چیمپئن شپ 20 ستمبر تک جاری رہے گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی تربیتی کیمپ میں غیر ملکی کوچ ٹوما اروکا کی زیرنگرانی تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی کوچز مصدق حنیف، سرفراز احمد اور بابر علی شیرازی ان کی معاونت کر رہے ہیں۔